اسلام آباد(رپورٹ ، تنویر ہاشمی ) وفاقی حکومت نے وفاقی سرکاری ملازمین کے نظر ثانی شدہ بنیادی پے سکیل اور الائونسز اور اس پر 7فیصد اضافہ کی منظوری دے دی ، حکومت نے گریڈ ایک سے 22تک کے سرکاری ملازمین کے بنیادی تنخواہ میں15فیصد ایڈہاک الائونس اور 10فیصد ایڈہاک الائونس ضم کر نے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہےجس کا اطلاق یکم جولائی 2026سے ہوگیا ہے،ذرائع کے مطابق حکو مت نے سرکاری ملازمین کے گریڈ ایک سے گریڈ 22تک کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الائونس میں اضافے کی بھی منظوری دے دی ہےاور نئے کنوینس الائونس جاری کر دیئے ہیں ، جبکہ گریڈ 17سے گریڈ 22تک کے سرکاری ملازمین کےایگزیکٹو الائونس کی بھی منظوری دےد ی۔