کراچی( افضل ندیم ڈوگر )مشرق وسطی کشیدگی اور موسمی خرابی کے باعث گزشتہ 24 گھنٹے میں پاکستان کی 200سے زائد پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔ جن میں51منسوخ کی گئیں جبکہ 150 تاخیر کا شکار ہوئیں۔ تمام ایئرپورٹ سے دبئی کی پروازوں میں تاخیر کا دورانیہ 10 گھنٹے سے متجاوز رہا۔