کراچی (اسٹاف رپورٹر) ناگن چورنگی فلائی اوور سے گر کر شدید زخمی ہونے والا نوعمر لڑکا دوران علاج دم توڑ گیا ، پولیس کے مطا بق متوفی کی شناخت 16 سالہ عبدالمنان کے نام سے ہوئی ، نوجوان کے ابتدائی بیان سے معلوم ہوتا ہے کہ اس نے گھریلو ناچاقی کی وجہ سے انتہائی قدم اٹھایا۔