• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منی لانڈرنگ کیس، حمزہ شہباز 8 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں طلب

لاہور(ایجنسیاں ) لاہور کی اسپیشل سینٹرل کورٹ نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں سابق وزیر اعلی حمزہ شہباز کو 8 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا، عدالت نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا ہے۔ا سپیشل سینٹرل کورٹ کے جج اعجاز اعوان نے وزیر اعظم شہباز شریف‘حمزہ شہباز سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی گزشتہ سماعت کا دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ حمزہ شہباز کمر درد کے باعث عدالت پیش نہیں ہوئے اور وکیل نے انکی حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔ وکیل کے مطابق ڈاکٹر نے حمزہ شہباز کو چار سے چھ ہفتوں کا آرام کا مشورہ دیا ہے، حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کی جاتی ہے تاہم آئندہ سماعت پر حمزہ شہبا زذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔ تحریری حکم میں مزید کہا گیا ہے کہ وکیل امجد پرویز نے شہبازشریف کی بریت کی درخواست پر جزوی دلائل دیئے جبکہ آئندہ سماعت پر وکیل بریت کی درخواست پر مزید دلائل دیں۔

اہم خبریں سے مزید