پشاور(نمائندہ جنگ) پشاور ہائیکورٹ نے چارسدہ جلسے میں شرکت کرنے پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف الیکشن کمیشن کو تادیبی کارروائی کرنے سے روک دیا، عدالت نے فریقین کودوبارہ نوٹسز جاری کرکے جواب طلب کرلیا ہے،جسٹس شکیل احمد اور جسٹس ارشد علی پر مشتمل بنچ نے وزیراعلی محمود خان کی رٹ پر سماعت کی۔ ان کے وکیل گوہرعلی درانی کے مطابق الیکشن کمیشن نے وزیراعلی محمود خان کو چارسدہ جلسے میں شرکت پر نوٹس جاری کرکے طلب کیا ہے جبکہ اسی کیس میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افیسر چارسدہ نے بھی انہیں نوٹس جاری کیا ہے۔ الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 34 میں کوڈ آف کنڈکٹ واضح ہے اور اس میں پولیٹکل پارٹی اور امیدوار کا ذکر ہے۔