• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: علمائےاہلسنت کی قیادت میں میلاد النبی ﷺ ریلی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)میلاد کمیٹی کے صدر نعیم احمد مدنی اورعلما اہلسنت کی قیادت میں جمعہ کو میلاد النبی ﷺ ریلی نکالی گئی ، ریلی ڈی ایس آفس ریلوے اسٹیشن ، امداد چوک جناح روڈ سے ہوتی ہوئی منان چوک پہنچ کر اختتام پذیرہوئی ، راستے میں مختلف مقامات پر ریلی کا استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ، ریلی سے امیر جماعت اہلسنت بلوچستان پیر سید حبیب اللہ چشتی ، مفتی صدیق القادری ، مفتی محمد جان ، علامہ حافظ مظہر لیاقت ، علامہ عاقل باروزئی ، علامہ خیال حبیبی ، تحریک لبیک پاکستان کے ناظم اعلیٰ حاجی ظریف گجر ، دعوت اسلامی کے افتخار عطاری ، دعوت اسلامی میڈیا ڈپارمنٹ کے منیر احمد عطاری نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محبت رسول ﷺ کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوتا ،آپ ﷺ کے یوم ولادت پر تشکر اور خوشی کا اظہار کرنے کے لئے عاشقان رسول دنیا بھر میں اپنی محبتوں کا اظہار کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺ رحمت للعالمین ہیں ۔آپ ﷺ کی آمد سے دنیا میں عظیم انقلاب رونما ہوا اور آپ کے نور سے کائنات منور ہوگئی ، اس موقع پر امت مسلمہ اور وطن عزیز پاکستان کی سلامتی کے لئے اجتماعی دعا کی گئی۔
کوئٹہ سے مزید