کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ نے صوبائی عہدیداروں ، صوبائی ایگزیکٹیو کمیٹی کے ارکان ، ڈویژنل ، ضلعی ، ذیلی ونگز ‘ کوئٹہ سٹی کے صدور ، جنرل سیکرٹریز اور اطلاعات سیکرٹریز کا مشترکہ اجلاس آج ہفتہ کو کوئٹہ ڈویژن سیکرٹریٹ ائیرپورٹ روڈ پر طلب کیا ہے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی اجلاس کی صدارت کریں گے ، اجلاس میں تنظیمی امور ، ملک و صوبے کی سیاسی صورتحال ، آئندہ کی سیاسی و تنظیمی حکمت عملی اور سیلاب سے ہونے والی تباہی سے متعلق امور زیر غور لائے جائیں گے۔