پشاور (جنگ نیوز)اسسٹنٹ کمشنرپشاور ڈاکٹر عزا ارشد نے محکمہ لائیو سٹاک کے ویٹرینری سپر وائزہ نعیم الحسن کے ہمراہ ورسک روڈ اور چارسدہ شیر فروشوں کی دکانوں میں دودھ کا لائیو سٹاک کی جدیدموبائل لیبارٹری کے زریعے تجزیہ کیا۔لیبارٹری رپورٹ میں دودھ میں پانی کی وافر مقدارکی ملاوٹ ثابت ہونے پر08شیرفروشوں کو گرفتار کرکے 400لیٹر سے زائد ملاوٹ شدہ دودھ کو تلف کر دیا۔ڈپٹی کمشنر نے انتظامی افسروں کو شہر بھر میں شیرفروشوں کی دکانوں میں دودھ کا معائنہ کر نے کا حکم دیتے ہوئے ملاوٹ ثابت ہونے پر سخت قانونی کاروائی کی ہدایت کردی۔