پشاور (جنگ نیوز )صدر ایپکا پشاور بورڈ طارق صافی نے ایک بیان میں کہا ہےکہ پشاور میں اساتذہ کے پرامن احتجاج پر پولیس کے لاٹھی چارج‘ آنسو گیس اور وحشیانہ تشدد کی مذمت کرتے ہیں ۔تحریک انصاف حکومت پاگل ہو چکی ہے۔قوم کے معماروں پر ایسے تشددکی مثال نہیں ملتی۔وہ اپنے حق کیلئے نکلے تھے۔ان کے ساتھ مذاکرات کئے جاتے لیکن موجودہ حکومت نے اساتذہ پر جو ظلم کیا وہ افسوس ناک امر ہےجس کی مثال نہی ملتی۔ ایپکا اساتذہ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔