• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دور جدید میں بھی محکمہ ڈاک کی اہمیت مسلمہ ہے، چیف پوسٹ ماسٹر ملتان جی پی او

ملتان (سٹاف رپورٹر) دور جدید میں جہاں دنیا سمٹ کر انسان کی مٹھی میں بند ہے، وہاں محکمہ ڈاک کے نظام کی اہمیت آج بھی مسلمہ ہے،محکمہ ڈاک کے دو ر دراز پھیلے نیٹ ورک کی بدولت کورونا جیسی وبااور حالیہ سیلاب زدہ علاقوں میں پوسٹل ملازمین کی خدمات ناقابل فراموش ہیں،ان خیالات کا اظہار چیف پوسٹ ماسٹر ملتان جی پی او محبوب الٰہی نے ورلڈ پوسٹ ڈے2022ءکے سلسلہ میں ملتان جنرل پوسٹ آفس میں منعقدہ تقریب سے صدارتی خطاب میں کیا،تقریب کے مہمان خصوصی خواجہ شفیق چئیرمین انجمن تاجران پاکستان، فائزہ خالد رائو، حافظ محمد قاسم چیئرمین سکینڈری بورڈ ملتان اور دیگر تھے، تقریب سے مہمانان خصوصی نے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ عصر حاضر میں پوسٹ آفس میں جدت پیدا کرنے کے لیے حکومت نئی سروسز کا آغاز کرے، پوسٹل سروسز کے ریٹ نہایت مناسب اور تقسیم کی رفتار کوریئرکمپنیوں کے مقابلہ میں کئی گنا بہتر ہے۔
ملتان سے مزید