اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل شیخ کی عدم دستیابی کے باعث سارہ انعام قتل کے ملزم شاہ نواز کی والدہ کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی گئی ۔ جمعہ کو ملزم شاہنواز امیرکی والدہ ثمینہ شاہ اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت پیش ہوئیں، ایڈیشنل سیشن جج اپنے والد کی وفات کے باعث رخصت پر تھے ۔سماعت 19 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔