• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 12 اکتوبر کو طلب کر لیا

اسلام آباد (اے پی پی) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 12 اکتوبر کو طلب کر لیا ہے۔ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے 13 ایڈیشنل ججز کی مستقلی پر غور کیا جائے گا۔ جسٹس سہیل ناصر، جسٹس شکیل احمد، جسٹس صفدر سلیم شاہد کی مستقلی پر غور کیا جائے گا۔ مستقلی کیلئے زیر غور ججز میں جسٹس احمد ندیم ارشد، جسٹس طارق ندیم، جسٹس امجد رفیق کا نام بھی شامل ہے۔ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد حسین چٹھہ، جسٹس انوار حسین، جسٹس علی ضیا باجوہ، جسٹس سلطان تنویر، جسٹس رضا قریشی، جسٹس شان گل اور جسٹس راحیل کامران کو مستقل کرنے کے حوالہ ان ججز کے نام بھی زیر غور آئینگے۔واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں 13 ایڈیشنل ججز کی گزشتہ سال 22 اپریل کو تعیناتی کی سفارش گئی تھی جبکہ رواں سال اپریل میں ایڈیشنل ججز کی مدت میں چھ ماہ کی مزید توسیع کی گئی تھی۔

ملک بھر سے سے مزید