• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی ویمن یونیورسٹی میں 12اور 13اکتوبر کو بین الاقوامی کانفرنس ہونگی

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) راولپنڈی ویمن یونیورسٹی میں دو بین الاقوامی کانفرنس ہونگی۔ پہلی بین الاقوامی سائنس کانفرنس12 اکتوبر جبکہ پہلی بین الاقوامی سوشل سائنس کانفرنس 13اکتوبر کو منعقد کی جائے گی۔ سائنس کانفرنس بعنوان ’’ریویمپڈ سائنٹفک آؤٹ لک آف ٹونٹی فرسٹ سنچری‘‘ میں نباتیات، کیمسٹری، ریاضی اور حیوانیات کے شعبوں سے متعلق مختلف تحقیقی مقالہ جات شامل کئے جائیں گے جبکہ سوشل سائنس کانفرنس بعنوان ’’کنٹمپر ری ورلڈ‘ چیلنجز اینڈ ٹرانسفرمیشن‘‘ میں انگریزی، فائن آرٹس، پولیٹیکل سائنس اور سائیکالوجی کے شعبوں سے متعلق مختلف تحقیقی مقالہ جات شامل کئے جائیں گے۔ یہ کانفرنس جدید دنیا کو درپیش کلیدی چیلنجوں کو اجاگر کرے گی اور سائنس دانوں، سماجی سائنسدانوں، محققین، ماہرین تعلیم، سول سوسائٹی کی تنظیموں اور طلباء کو اپنے علمی اور تجرباتی کام کو پیش کرنے اور ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کرنے کیلئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گی جس پر تمام فریقین کی فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ سیشن کی صدارت مختلف قومی اور بین الاقوامی یونیورسٹیوں کے پروفیسرز کریں گے۔ امریکہ، ملائیشیاء اور دنیا کے مختلف حصوں کے ساتھ ساتھ پاکستان کے مختلف شہروں سے محققین اپنے مقالے پیش کرینگے۔