کراچی(اسٹاف رپورٹر)کرکٹ ایسوسی ایشنز چیمپئن شپ کے تیسرے راؤنڈ کے دوسرے دن پیر کواین بی پی کمپلیکس میں، رضوان حسین اور کپتان سیف بدر کی سنچریوں کی بدولت سنٹرل پنجاب نے اپنی پہلی اننگز میںآٹھ وکٹوں پر 478رنز بنا لیے ہیں ۔ سیف نے 158 رنز بنائے ۔ رضوان نے137 رنز بنائے ۔ ناردرن 451رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ کپتان عمیر مسعود بدقسمتی سے دو رنز سے اپنی سنچری سے محروم رہے۔ بلوچستان کے جلات خان نے چھ وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں بلوچستان نے3وکٹوں پر 159رنز بنا لیے ہیں ۔سدرن پنجاب163رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔جواب میں سندھ نے چار وکٹوں پر 271 رنز بنا لیے ہیں ۔ دانش عزیز نے 107رنز بنائے۔