اسلام آباد( نمائندہ جنگ)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان کو کھلی منافقت اور جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تقریر سے پتہ لگ رہا تھا کہ فارن ایجنٹ فتنے نے نواز شریف صاحب کا انٹرویو دیکھ لیا ہے،قومی مفاد کیخلاف سازش کی پلاننگ بے نقاب ہوچکی ،فارن فنڈڈ فتنے کا عدالت نہیں جیل جانے کا وقت ہے۔ عمران خان کے بیان پر اپنے ردعمل میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان پاک نام لے کر اسی منہ سے جھوٹ، منافقت، بہتان اور الزام لگاتے ہیں، کوئی خوف خدا ہے آپ کو؟ ۔