لندن (آئی این پی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف سے لندن میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما عبد العلیم خان اور وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاحت و کھیل عون چوہدری نے ملاقات کی۔ بعدازاں مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب حکومت کی تبدیلی کے سوال پر جواب کہا کہ تمام باتیں ابھی بتادوں؟ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات پنجاب حکومت کے حوالے سے بات چیت کی گئی جبکہ ملاقات میں مریم نواز بھی موجود تھیں۔ عون چوہدری اس اہم ملاقات میں شرکت کیلئے لندن آئے ہیں۔نواز شریف سے ملاقات کے بعد علیم خان نے میڈیا سے سیاست پر بات کرنے سے گریز کیا اور کہا کہ موسم کی بات پوچھیں، میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔