داروڑہ ‘تخت بھائی( نمائندگان جنگ) جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی ایکسپوز ، فضل الرحمٰن نے وزارتوں کے بدلے اسلام بھلا دیا، امریکہ کی 33 ریاستوں میں ٹرانس جینڈر کیخلاف بل پیش ہوئے، سندھ اور پنجاب اسمبلیوں میں ہم جنس پرستی کے بل پاس ہورہے ہیں، مقروض ملک کے وفاق میں 74 وزرا ءہیں جو ہر ماہ لاکھوں تنخواہیں لیتے ہیں،پی ڈی ایم کے بنتے وقت ہمیں دعوت دی گئی کہ اتحاد میں شامل ہوجائے لیکن ہم نے انکار کردیا، پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی دونوں ایکسپوز ہوگئے ، مولانا فضل الرحمٰن نے چار وزارتوں کے بدلے اسلام کو بھلا دیا۔ اگر وہ شہباز شریف کو چھوڑ دیں تو ہم ان کو اپنے ساتھ ملائیں گے۔