• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں جمہوری حکومت کیساتھ تعاون جاری ہے، امریکا

کراچی (ٹی وی رپورٹ)امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوری طریقےسےمنتخب سویلین حکومت ہے، اسلام آباد کےساتھ مختلف شعبوں میں تعاون جاری ہے،پاک امریکاتعاون اورمفادات سکیورٹی اور معیشت پرہیں

 افغان عوام کےمستقبل اورافغانستان میں استحکام پرپاکستان سےبات چیت ہوتی رہتی ہے، خطے میں سکیورٹی کی صورتحال اورچیلنجزپرپاکستان سےمستقل بات ہوتی ہے، پاکستان کےاعلیٰ عہدیداران سےملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں

انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی سیکریٹری آف اسٹیٹ وینڈی شرمین کی پاکستان کےآرمی چیف سےملاقات ہوئی تھی، سیلاب زدگان کی امدادکےلیےدی گئی رقم کی مانیٹرنگ کا طریقہ کارموجودہے، امریکااوریوایس ایڈ کے نمایندےمتاثرہ علاقوں کادورہ کرتےہیں اوررپورٹ پیش کرتےہیں۔

اہم خبریں سے مزید