• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم سے چوہدری شجاعت کی ملاقات، مل کر چلنے پر اتفاق

اسلام آباد(اے پی پی)وزیراعظم شہباز شریف سےمسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما چوہدری شجاعت حسین نے ملاقات کی ہے جس میں مل کر چلنے پر اتفاق کیا گیا۔اس عزم کا بھی اعادہ کیا گیاکہ حکومت کی تمام اتحادی جماعتیں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے یک جان ہوکر کام کرتی رہیں گی۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق منگل کو ہونے والی اس ملاقات میں ملک کی سیاسی و مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ہر مشکل حالات میں حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ ، وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی طارق بشیر چیمہ ، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ چوہدری سالک حسین اور وزیراعظم کے معاونین خصوصی ملک احمد خان اور عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔
اہم خبریں سے مزید