لاہور ( آن لائن ) اسپیشل سنٹرل کورٹ میں شہبازشریف اور حمزہ شہباز سمیت 19ملزمان کیخلاف شوگر ملز کے ذریعے 25 ارب روپے منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کی درخواستوں پر کارروائی بارہ اکتوبر تک ملتوی ہوگئی، حمزہ شہباز کی بریت کی درخواست پر دلائل مکمل ہوگئے،عدالت نے پراسکیوٹر سے آج دلائل طلب کر لئے،پراسیکیوٹر ایف آئی اے نے موقف اختیار کیا کہ ایسے کوئی شواہد نہیں ہیں جس سے ثابت ہو کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے اکاؤنٹس میں کسی بے نامی دارکی جانب سے براہ راست پیسے جمع ہوئے یا نکلوائے گئے ہوں، عدالت میں حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے، وزیر اعظم شہباز شریف سرکاری مصروفیت کی وجہ سے پیش نہ ہوسکے، عدالت نے شہباز شریف کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔