لاہور(نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی عوام کے سامنے ایکسپوز ہو گئیں، دونوں نے ملک کو قرضوں کی دلدل میں دھکیل دیا۔ ملک کے فیصلے واشنگٹن کے بند کمروں میں ہوتے ہیں ۔ حکمرانوں نے قوم کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔ ڈالر کی قیمت میں کمی کے باوجود مہنگائی بڑھ رہی ہے۔ان خیالات کا اظہارا نہوں نے دیرپائن میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ امیرجماعت نے کہا کہ چترال سے لے کر کراچی تک ہر شخص حالات سے پریشان ہے۔ کرپشن، لوٹ مار اور مفادات کی سیاست کی وجہ سے لوگوں کا اعتماد جمہوری نظام سے اٹھ رہا ہے۔ تینوں بڑی جماعتیں وڈیروں، جاگیرداروں کے کلبز ہیں۔