کراچی(اسٹاف رپورٹر) انگلینڈ نے دسمبر میں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے پندرہ رکنی مضبوط ٹیم کا اعلان کردیاجس کی قیادت بین اسٹوکس کریں گے۔سر ے کے آل راونڈر ول جیکس کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان میں لنکا شائر کے آل راونڈر لیام لیونگ اسٹون ٹیسٹ کیئریئر کا آغاز کریں گے۔ کیٹون جیننگز کو2019کے بعد پہلی بار ٹیسٹ ٹیم میں جگہ ملی ہے،اسٹیورٹ براڈ ٹیم کا حصہ نہیں ۔پاکستان اور انگلینڈ کے ٹیسٹ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔پہلا ٹیسٹ یکم سے5 دسمبر پہلا ٹیسٹ، دوسرا ٹیسٹ 9سے 13دسمبر ملتان اور تیسرا ٹیسٹ 17سے 21 دسمبرنیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔انگلش کرکٹ ٹیم پاکستان آمد سے قبل لائنز کے خلاف تین روزہ پریکٹس میچ ابوظہبی میں کھیلے گی میچ 23 سے 25 نومبر تک کھیلا جائے گا۔ سلیکٹرز کا کہنا ہے کہ براڈ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش نومبر میں متوقع ہے اس لئے وہ ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔پندرہ رکنی ٹیم میں بین اسٹوکس کپتان کے علاوہ جیمز اینڈرسن، ہیری بروک، زیک کرالی، بین ڈکٹ ، بین فوکس ،ول جیکس، کیٹن جینگز جیک لیچ ، لیام لیونگسٹن ،جیمی اورٹن، اولی پاپس، اولی رابنسن، جو روٹ اور مارک ووڈ شامل ہیں۔انگلش بورڈ کے ایم ڈی راب کی کا کہنا ہے کہ 2005 کے بعد ٹیسٹ ٹیم کے طور پاکستان کے دورے کے منتظر ہیں۔