کراچی(اسٹاف رپورٹر) کرکٹ ایسوسی ایشنز چیمپئن شپ کے تیسرے راؤنڈ میں بدھ کوکے سی سی اے اسٹیڈیم میں ناردرن نےبلوچستان کو9وکٹ سے شکست دے دی۔ ناردرن کے خلاف بلوچستان کی ٹیم 92 ویں اوور میں 243 رنز پرآوٹ ہوگئی۔ہوگئی۔ تیمور علی جنہوں نے 44 رنز پر اپنی بیٹنگ کا دوبارہ آغاز کیا، 176 گیندوں پر آٹھ چوکے اور ایک چھکا لگا کر 86 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ناردرن کے لیگ اسپنر سعد نسیم نے 55 کے عوض چار وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں جیت کے لیے 28 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے ناردرن نے ہدف چوتھے اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں، سندھ نے سدرن پنجاب کو 137 رنز سے شکست دی۔ سدرن پنجاب کی ٹیم 265 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ سدرن پنجاب کے محمد عمیر نے سب سے زیادہ ، 117 گیندوں پر 106 رنز بنا کر ناقابل شکست واپس آئے، جس میں 16 چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔ سندھ کی جانب سے عارش علی خان نے چار وکٹیں حاصل کیں اور ٹورنامنٹ میں اپنی ٹیم کی دوسری جیت میں اہم کردار ادا کیا۔گزشتہ روز سنٹرل پنجاب نے خیبرپختونخوا کو اننگز اور 79 رنز سے شکست دی تھی۔ ٹورنامنٹ کا چوتھا راؤنڈ 15 اکتوبر ہفتےسے شروع ہوگا۔