• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی معاملات کی دیکھ بھال کے لئے حکومت کمیٹی قائم کرے گی

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے قومی ہاکی ٹیم کو اذلان شاہ ہاکی ٹور نامنٹ میں شرکت کے لئے این او سی جاری نہ کرنے پر پی ایچ ایف نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہرحال میں ایونٹ میں شر کت کرے گی، یہ عالمی اور ایشیائی فیڈریشن کا ایونٹ ہے جس میں حصہ نہ لینے پر ہماری رکنیت معطل ہوسکتی ہے، دوسری جانب ہاکی معاملات میں بہتری لانے کے لئے وزیر اعظم شہابز شریف کی جانب سے بنائی گئی تین رکنی حکومتی کمیٹی اگلے دو تین روز میں اپنی رپورٹ وزیر اعظم کو بھیج دے گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی کے ارکان نے اپنے دو اجلاس مکمل کر لئے جس میں بعض سابق ہاکی اولمپئینز اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نمائندوں کو بھی مدعو کیا گیا جنہوں نے ہاکی میں بہتری اور ترقی کے لئے روڈ میپ کمیٹی کے حوالے کیا جس میں تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ کلب ہاکی کو اہمیت دینے کی تجویز دی گئی ہے،جنگ کو ملنے والی اطلاع کے مطابق حکومتی کمیٹی کے ارکان نے فوری طور پر پانچ سے چھ رکنی کمیٹی بنانے کی تجویز بھی بنائی جو کم از اکم چھ ماہ پی ایچ ایف کے معاملات دیکھے گی اور نئے انتخابات کرائے گی، کمیٹی کی سر براہی کے لئے سپریم کورٹ کے دو سابق جج کے نام سامنے آرہے ہیں ، جبکہ ارکان میں بین الصوبائی رابطے کے سکریٹری ، سابق ہاکی اولمپئینز شہناز شیخ، حسن سردار، سمیع اللہ اور منظور الحسن، ناصرعلی میں سے تین ارکان کو کمیٹی میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ پی ایس بی کے ایک ذمے دار نے جنگ کو بتایا ہے کہ اذلان شاہ ہاکی ٹور نامنٹ کے لئے این او سی جاری نہ کرنے کے بارے میں پی ایچ ایف کے سکریٹری کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ پی ایس بی کا کہنا ہے کہ جب تک فیڈریشن کے حوالے سے صورت حال واضح نہیں ہوسکت کسی بھی ایونٹ کے لئے اجاز ت نہیں دے سکتے ہیں۔

اسپورٹس سے مزید