کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گورنرسندھ کے نام سے سوشل میڈیا پر اکاؤنٹس جعلی ہیں، گورنر سندھ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کے نام سے اکاؤنٹس جعلیہیں۔گورنر سندھ کا ایسے کسی اکاونٹ سے کوئی تعلق نہیں۔ گورنر سندھ کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ موجود نہیں۔ ان جعلی اکاؤنٹس کے خلاف متعلقہ اداروں کو آگاہ کیا جارہا ہے۔ عوام ان جعلی اکاؤنٹس کے ذریعہ پھیلائی جانے والی بے بنیاد خبروں پر توجہ نہ دیں۔