لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ عجیب و غریب فیصلوں سے قوم کا عدالتی نظام پر اعتماد مجروح ہو رہا ہے۔ عوام جاننا چاہتے ہیں کہ ہیرو کو زیرو اور زیرو کو ہیرو بنانے کی پالیسیوں کے پیچھے کیا مقاصد کارفرما ہیں۔ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی اقتدار کی جنگ میں مصروف، 22کروڑ عوام امن کی متلاشی ہے۔ خیبرپختونخوا اورکراچی میں امن و امان کی بگڑتی صورت حال سے ملک کا ہر شہری پریشان ہے، مگر حکمرانوں کو پروا نہیں۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنے میں مکمل ناکام ہو گئیں۔ کے پی میں اغوا برائے تاوان، ٹارگٹ کلنگ، سٹریٹ کرائم اور بھتہ خوری کے واقعات میں خطرناک اضافہ سے عوام کی نیندیں حرام ہو گئیں۔