کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماء اسلام سیدنا صدیق اکبر یونٹ کلی اسماعیل کے زیر اہتمام ساتویں سالانہ ختم نبوت کانفرنس بیاد شیخ القرآن مولانا محمد رحیم آج جمعرات 13 اکتوبر کو 3 بجے پرفیکٹ پبلک سکول مدرسہ روڈ حاجی محمد گل کالونی کلی اسماعیل میں منعقد ہوگی۔کانفرنس سے سابق ایم پی اے نائب امیر جے یو آئی خیبر پختونخوا مفتی فضل غفور فخر سادات وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ہائوسنگ اینڈ ورکس جنرل سیکرٹری جمعیت بلوچستان مولانا آغا محمود شاہ، صوبائی سرپرست امیر جمعیت ضلع کوئٹہ مولانا عبدالرحمٰن رفیق، صوبائی خطیب رکن مرکزی مجلس شوریٰ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت مولانا انوارلحق حقانی، صوبائی ناظم تبلیغ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت خطیب مرکزی جامع مسجد قندھاری مفتی محمد احمد خان ،آغا فضل الرحمٰن شاہ ،مولانا محمد نور ،سردارزادہ میر سعید جان لانگو ،مولانا محمد ادریس ،میر محمد فاروق لانگو، مولانا محمد عنایت اللہ،عبدالمصور مسرور،مفتی سراج احمد ایثار ودیگر قائدین خطاب کرینگے۔