• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف اورحمزہ شہباز کی رہائی پرن لیگ کایوم تشکر،کارکنوں کے نعرے

لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیراعظم شہباز شریف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف منی لانڈرنگ کیس میں بری ہونے کی خوشی میں مسلم لیگ ن لاہور نے یوم تشکر منایا ، صدارت خواجہ عمران نذیر نے کی۔ کارکنوں نے نعرے لگائے، تقریبمیں مہر اشتیاق ،باؤ اختر ،سمیع اللہ خاں ، رمضان صدیق بھٹی سمیت دیگرنے بھی شرکت کی ،خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ فواد چوہدری کا کیلکولیٹر خراب ہو گیا ہے۔ ، ہم انتقام نہیں لیں گے جب ہم تمہیں چابی والا کھلونا اور لاڈلا کہتے تھے تم مانتے نہیں تھے اب تم خود کیوں مان رہے ہو، جب پلے کچھ نہیں تھا تو کرسی چھوڑ کیوں نہ دی جج زیبا چوہدری کے معاملے میں آپ ڈٹ کر کھڑے ہونے کی بجائے لیٹ ہی گئے۔ ۔خواجہ احمد حسان نے کہا کہ آج کا دن ایک تاریخی دن ہے جس ہو ہم منا رہے ہیں ۔