لاہور(نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز شریف نے پی ڈی ایم سے متعلق بیان پر عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا آپ کو ذرا سی بھی شرم آتی ہے؟آپ جیسا چھوٹا اور متعصب شخص میں نے کبھی نہیں دیکھا۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ اپنی چھوٹی موٹی سیاست کو ایک طرف رکھنے اور پاکستانیوں کی طرح جواب دینے کے بجائے آپ اپنے ہی ملک پر کھلم کھلا حملہ کرنے نکلے ہیں؟