• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی موسیٰ گیلانی کی فتح،باپ بیٹوں کی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں اور پنجاب اسمبلی میں موجودگی تاریخی ریکارڈ

اوکاڑہ(وارث حیدری)قومی اسمبلی کے ضمنی الیکشن میں سید علی موسی گیلانی کی فتح سے باپ بیٹے کی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں دوسرے بیٹے کی پنجاب اسمبلی میں بیک وقت موجودگی کا تاریخی ریکارڈ قائم،ملتان قومی اسمبلی کی سیٹ پر سابق وزیر اعظم سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی کے بیٹے سید علی موسی گیلانی کا سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہر بانو قریشی کو شکست دے کر فتح حاصل کرنا انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے ملکی سیاست میں ایک نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے کہ سینٹ میں یوسف رضا گیلانی قومی اسمبلی میں ان کے بیٹے سید علی موسی گیلانی جبکہ پنجاب اسمبلی میں یوسف رضا گیلانی کے دوسرے بیٹے سید علی حیدر گیلانی بیک وقت منتخب نمائندے کی حیثیت سے موجود ہونگے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ ملتان کے ضمنی الیکشن میں میاں نواز شریف،وزیر اعظم شہباز شریف،وزیر خارجہ بلاول بھٹو ،آصف علی زرداری سمیت حکمران اتحاد کے تمام قائدین نے گہری دلچسپی لی اور ٹیلی فون پر یوسف رضا گیلانی کو کامیابی پر مبارکباد دی اور یوسف رضا گیلانی کو گیم چینجر سیاستدان قرار دیا یوسف رضا گیلانی نے قائدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب جماعتوں کے کارکنوں کی مشترکہ عملی کوششوں کا نتیجہ ہے انہوں نے قائدین کو ملتان آنے کی باقاعدہ دعوت دی۔
ملک بھر سے سے مزید