• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوابشاہ: اچار کارخانے میں گیس سے چار ہلاکتوں کے باوجود انتظامیہ غافل

نواب شاہ(بیورو ر پورٹ ) ہاشم ٹاؤن کے علاقے میں قائم اچار کارخانے میں کیمیکل کی زہریلی گیس کی وجہ سے دم گھٹنے سے کارخانہ کا مالک ناصر اس کے دو بیٹے ذیشان اور سلیمان اور مزدور قاسم فوت ہوگئے تھے اور اس سانحہ کے بعد ڈپٹی کمشنر نے اچار کارخانہ کو سیل کردیا تھا تاہم علاقہ مکینوں کے مطابق افسوس ناک حادثے کو کئی روز گزر جانے کے باوجود انتظامیہ کی جانب اب تک اچار کارخانے کی صفائی کروانے کا عمل شروع ہی نہیں کیا گیا جبکہ اس وقت کارخانے میں زہریلے کیمیکل، گیس و خراب اچار کی بدبو اور سڑاند کی وجہ سے علاقہ مکین سخت پریشان اور مرد خواتین بزرگ اور بچے سانس کی مختلف بیماری میں مبتلا ہوگے ہیں۔ یاد رہے کہ ڈپٹی کمشنر شہریار گل میمن،اسسٹنٹ کمیشنر اقبال تنیو۔ایس ایس پی امیر سعود مگسی نے چار افراد کے دم گھٹنے سے ھلاک ہو جانے کے بعد بنا کسی صفائی کے اچار کارخانہ تو سیل کروا دیا تھا لیکن اس کارخانے میں موجود زہریلے کیمیکل ۔گیس ۔و خراب اچار کو صاف کروانا بھول گئے انتظامیہ کی اس بھول اور نااہلی نے علاقہ مکینوں کو سانس کی مختلف بیماریوں میں مبتلا کردیا ہے علاقہ مکینوں نے کمشنر رشید احمد زرداری۔ڈپٹی کمشنر شہریار گل میمن۔ایس ایس امیر سعود مگسی سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ اس اچار کارخانے کو جلد سے جلد صاف کروایا جائے اور انسانی جانوں کو بچایا جائے جبکہ اسی طرح کی مختلف علاقوں میں قائم غیرقانونی فیکٹریوں کو سیل کیا جائے تاکہ دوبارہ ایسے حادثات کا اعادہ نہ ہوسکے۔
اہم خبریں سے مزید