• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بائیڈن کا بیان غلط فہمی یا کوتاہی نہیں سوچا سمجھا ہے، شیریں مزاری

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ بائیڈن کا بیان غلط فہمی یا کوتاہی نہیں سوچا سمجھا ہے وزیر خارجہ امریکہ سے معافی مانگنا بند کرے، ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ تبدیلی حکومت کی سازش کو عملی جامہ پہنانے کے بعد سے امریکہ سے مشغولیت کا جنون بے مثال ہے، کرائم منسٹر ، وزیر خارجہ ، وزیر مملکت خارجہ اور آرمی چیف نے امریکہ کا دورہ کیا، شیریں مزاری نے لکھا کہ وزیر خارجہ امریکہ سے معافی مانگنا بند کرے کوئی غلط فہمی یا کوتاہی بائیڈن کے ریمارکس کا باعث نہیں بنی بلکہ یہ ایک سوچا سمجھا بیان تھا۔
اہم خبریں سے مزید