لاہور(جنگ نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثے محفوظ ترین ہیں جو اس وقت پاک فوج کے مضبوط ہاتھوں میں ہیں، امریکی صدر جو بائیڈن پہلے بھی غیر ذمہ دارانہ بیان دیتے رہے، اب بھی پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے غیر ذمہ دارانہ بات کی جو نہایتافسوسناک ہے۔ اپنے ایک بیان میں چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ 2008ء کے الیکشن سے چند دن پہلے موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن، سینیٹر جان کیری اور سینیٹر چک ہیگل ہمارے گھر آئے، انہوں نے چوہدری پرویز الٰہی کی ایجوکیشن پالیسیوں اور صحت کے شعبوں میں مثالی کاموں کو سراہا، جس کے بعد انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان مسلم لیگ ق الیکشن جیت گئی تو ہم نتائج تسلیم نہیں کریں گے، یہی بات انہوں نے پاکستان سے جاتے وقت انٹرویو میں بھی کہی۔