اسلام آباد (خصوصی رپورٹ:حنیف خالد) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی دسویں پوائنٹ آف سیلز اسکیم (پی او ایس) اسکیم کی قرعہ اندازی گزشتہ روز کوئٹہ میں منعقد ہوئی۔ ترجمان ایف بی آر کے مطابق پانچ کروڑ چالیس لاکھ روپے کے 1017انعامات خوش نصیبوں کے نکلے ہیں۔ انعام یافتگان کو ہدایت کی گئی ہے کہ آئی بی اے این اور بائیو میٹرک کی تصدیق کروا لیں تاکہ انعامی رقم اُنکے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کی جا سکے۔ بمپر پرائز دس لاکھ روپے کا سپر ڈرگز بزنس کرنے والے مالک محمد عمران کا نکلا۔ پانچ پانچ لاکھ روپے کے دو انعامات پینکس اور بریڈ اینڈ بیاڈ کے محمد یاسر عرفان اور خواجہ فہد نوید کے نکلے ہیں جبکہ اڑھائی اڑھائی لاکھ روپے کے تین انعامات ملک کے تین بڑے شہروں میں موجود میٹرو پاکستان لمیٹڈ کے شہریار خالد‘ محمد سفیان اور محسن حسن کے نکلے ہیں جبکہ اڑھائی لاکھ کا ایک انعام کھاڈی کے فیض احمد کا نکلا ہے۔ باقی پچاس پچاس ہزار روپے کے انعامات ایک سو مختلف سٹورز اور مالز کے نکلے ہیں جن میں تین پچاس پچاس ہزار روپے کے انعامات ڈی واٹسن کیمسٹ اور چوتھا ڈی واٹسن فارمیسی کے نکلے ہیں۔