• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برآمدات میں اضافے کیلئے پاکستان چین سے سی پی ایف ٹی اے دوم پر معنی خیز عمل کا مطالبہ کرے گا

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) ایک سینئر سرکاری عہدیدار نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ پاکستان نے چین سے پاک چین آزادانہ تجارت کے معاہدے (سی پی ایف ٹی اے دوم) پر معنی خیز عملدرآمد کا مطالبہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ برآمدات میںمناسب اضافہ ہو سکے کیونکہ دوسرے تجارتی معاہدے کے مقاصد پورے نہیں ہو رہے۔ سی پی ایف ٹی اے دوم پر اسلئے دستخط کا مقصد چین کو برآمدات میں مناسب حد تک اضافہ کرنا ہے کیونکہ سی پی ایف ٹی اے اول کے معاہدے میں تجارتی توازن کا جھکائو چین کی طرف زیادہ تھا۔ سرکاری عہدیدار کا کہنا تھا کہ اگرچہ دوسرے معاہدے کے تحت برآمدات میں مناسب اضافہ ہوا ہے لیکن معاہدے کے مقاصد اب تک پورے نہیں ہو رہے۔ حکومت چائنیز حکومت سے چاہتی ہے کہ وہ پاکستانی تاجروں کو زیادہ سے زیادہ آرڈرز دیں تاکہ چائنیز مارکیٹس میں پاکستانی مصنوعات اپنی زیادہ سے زیادہ حد تک پہنچ سکیں۔ یہ دونوں ملکوں کیلئے کامیابی ہوگی۔

ملک بھر سے سے مزید