• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی فیڈریشن کا اذلان شاہ ہاکی میں ٹیم کی شرکت کیلئے حکومت سے رابطہ

کراچی( نصر اقبال، اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اذلان شاہ ہاکی ٹور نامنٹ میں ٹیم کی شر کت کے لئے حکومت سے رابطہ کرلیا، پی ایچ ایف کے ذرائع نے جنگ کو بتایا ہے کہ ٹیم ایونٹ میں ضرور حصہ لے گی، حکومت سے کہا ہے کہ عدم شرکت سے ٹیم اور کھلاڑیوں کو نقصان پہنچے گا،پی ایچ ایف کا کہنا ہے کہ حالات بہتر ہورہے ہیں ٹیم کو این او سی مل جائے گی،دوسری جانب فیڈریشن نے مالی مشکلات کی وجہ سے ٹیم کے ساتھ تین آفیشل بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جن میں ہیڈ کوچ ایکمین، کوچ ایاز محمود اور منیجر سعید خان شامل ہیں، فیڈریشن کا کہنا ہے کہ اگر کوئی کوچ ٹیم کے ساتھ جانا چاہتا ہے تو وہ اپنے خرچے پر جاسکتا ہے، فیڈریشن کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

اسپورٹس سے مزید