• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایاز صادق پر جرمانہ، الیکشن کمیشن کچھ بھی کہے، فریقین کو سن کر فیصلہ دینگے، چیف جسٹس

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق پرعائد جرمانے کیخلاف اپیل پر سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کر دی،دوران سماعت الیکشن کمیشن کے وکیل نے موقف اپنایا کہ معاملہ غیر موثر ہوچکا ہے تاہم چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے واضح کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کچھ بھی کہے ،کیس پر فریقین کے دلائل سن کر ہی فیصلہ کریں گے ، جبکہ عمران خان کے وکیل نے قانونی نکات پر معاونت کیلئے وقت مانگ لیا،چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ نے منگل کے روز کیس کی سماعت کی تو اپیل گزار ایاز صادق کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ووٹوں کی فرانزک کےاخراجات بلاوجہ عائد کیے گئے،اس موقع پر نادرا کے وکیل نے بتایا کہ بیلٹ پیپرز تصدیق کے اخراجات کی تفصیلات جمع کرا دی ہیں، فی بیلٹ پیپر دس روپے فیس وصول کی جاتی ہے،ان کا کہنا تھا کہ ستر سے زائد افراد پرمشتمل ٹیم انگوٹھے کے نشانات کا جائزہ لیتی ہے۔
ملک بھر سے سے مزید