راولپنڈی(این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ بیک ڈور مذاکرات ہمیشہ ناکام ہوئے ہیں‘جتنی مشکل سے نوازشریف باہر گئے اتنی آسانی سے واپس نہیں آئیں گے۔ اکتوبر نومبر میں آر پار ہوکررہے گا۔ ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ضمنی انتخابات کے نتائج کے بعد پی ڈی ایم الیکشن سے بھاگ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے وزراء کی تعداد 76 ہے، 20 بے محکمہ ہیں جبکہ 25 نے گوشوارے جمع نہیں کرائے۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ گردشی قرضہ ہوش ربا سطح تک پہنچ گیا ہے۔