کوئٹہ(پ ر) نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر حاجی عطاء محمد بنگلزئی‘ فنانس سیکرٹری سعیداحمد سمالانی اور سینئر رہنما عثمان علی جمالی نے کہاہے کہ نیشنل پارٹی ضلع گوادر کی کابینہ کا بلامقابلہ منتخب ہونا خوش آئند ہے امید ہے عہدیدار ضلع گوادرمیں پارٹی فعالیت کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کارلائیں گے رہنماؤںنے نومنتخب صدرغفور ہوت ، یوسف عبدالرحمان نائب صدر، محمد حیاتان جنرل سیکرٹری، اکرم رمضان ،ڈپٹی سیکرٹری، محمد رفیق جمعہ فنانس سیکرٹری، اسحاق محمود لیبر سیکرٹری، زبیر غفار ہوت رابطہ سیکرٹری، عبدالباقی انفارمیشن سیکرٹری، درمحمد امورِ نوجوان و اسپورٹس سیکرٹری، زویا احمد،خواتین سیکرٹری اور مولابخش ایم بی سوشل میڈیا سیکرٹری کومبارک باددیتے ہوئے اپنے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔