کراچی(اسٹاف رپورٹر)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل انگلش کرکٹ ٹیم فٹنس مسائل سے دوچار ہوگئی ہے۔فاسٹ بولر ریس ٹاپلی ان فٹ ہوکر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ٹائمل ملز کو انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کر لیا گیاہے برطانوی میڈیا کے مطابق ٹائمل ملز کو انجرڈ فاسٹ بولر ریس ٹاپلی کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔وہ پاکستان کے خلاف وارم اپ میچ سے قبل ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔ٹائمل ملز کو ٹریولنگ ریزروز میں شامل رچرڈ گلیسن پر ترجیح دی گئی ہے۔