• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کی سیاست نفرت اور ملک توڑنے کی، اسے ریٹائر کرینگے، بلاول

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ2018کے عام انتخابات میں عوام کے ووٹ پر ڈاکا مارا گیا اور اس ڈاکے کے نتیجے میں ایک ناجائز نالائق وزیراعظم کو سلیکٹ کیاگیا جسکی نااہلی کی سزا پورے پاکستان کو 4سال تک بھگتنا پڑی، اس وقت موجودہ اتحادی حکومت عمران خان کی ناکامی کا بوجھ اٹھارہی ہے، تبدیلی کا نعرہ تبدیلی نہیں تباہی ہے، عمران کی سیاست نفرت اورملک توڑنے کی سیاست ہے، اسے ہمیشہ کیلئے ریٹائر کرینگے، اختیار نہیں تھا تو استعفا دینا چاہیے تھا، عمران خان سیاست چھوڑ کر بنی گالا میں بیٹھ جائیں، ہم عمران جیسے سیاستدانوں کو ریٹائرمنٹ پر بھیجیں گے، پاکستان کے خلاف ایک سیاسی دجال کام کررہا ہے ، اس نالائق نااہل عمران خان کی وجہ سے ملک کا، یہاں کی خارجہ پالیسی کا نقصان ہوا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے بدھ کو این اے237ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کی شاندار کامیابی کی خوشی میں ملیر میں منائے جانے والے جشن فتح کے موقع پر حکیم بلوچ کی قیام گاہ پر جیالوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔بلاول بھٹو زرداری جیالوں کاشکریہ ادا کرنے ملیر پہنچے تھے۔ ا نکے ہمراہ انکی چھوٹی بہن آصفہ بھٹو زرداری اور وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ بھی تھے، بلاول بھٹو ایک بڑی ریلی کی شکل میں ملیر پہنچے راستے میں جگہ جگہ ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید