کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان ہائی کورٹ کے ایک اعلامیے میں کہاگیاہے کہ سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ و سابق چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت جسٹس ریٹائرڈ شہید محمد نور مسکانزئی کی ایصال ثواب کیلئے کل جمعہ صبح ساڑھے نو بجے سے دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک بلوچستان ہائی کورٹ کے احاطے میں قران خوانی ہوگی اور نماز جمعہ کے بعد دعا و نیاز ہوگی تمام جوڈیشل افسران، وکلاء اور اسٹاف سے شرکت کی استدعا کی گئی ہے۔