کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان جونئیر لیگ کے دوسرے کوالیفائر میچ میں بہاولپور رائلرز نے مردان وارئیرز کو نو وکٹوں سے مات دے کر فائنل میں جگہ بنا لی ۔ فائنل میں بہاولپور کا ٹاکرا گوادر شارکس سے جمعہ کو شام 7بجے ہوگا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں وارئیرز میں 9وکٹ پرصرف 132رنز ہی بنا سکے۔ رائلز نے ہدف ایک وکٹ پر پورا کرلیا۔ باسط علی نے 55گیندوں پر13چوکوں اور2چھکوں کی مدد سے91رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔