اسلام آباد (محمد صالح ظافر) چین کےمسلم اکثریتی خطے سنکیانگ کی طرف سے پاکستان میں سیلاب زدگان کیلئے امدادپہنچنا شروع ہوگئی ہے، سڑک کے راستے سے بھیجی گئی امداد گوادر پہنچ گئی ہے ، چین کے سنکیانگ کے شمال میں واقع شہر کرامے کی حکومت نے 2لاکھ یوآن مالیت کے امدادی سامان کا ایک ٹرک بھیجا جس میں سلیپنگ بیگز، خیمے اور دیگر موسم سرما سے بچانے والی اشیاء شامل ہیں۔یہ پاک چین دوستی کی بہترین مثال ہے جو قدرتی آفات بشمول سیلاب اور متعدد آزمائشی اوقات کے دوران ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔امدادی سامان گوادر پہنچا دیا گیا اور سیلاب زدہ علاقوں میں پہنچایا جائے گا۔ امدادی سامان کی یہ کھیپ 5 اکتوبر کو سنکیانگ کے خنجراب سے روانہ ہوئی اور پاکستان کے گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، پنجاب، سندھ اور بلوچستان سے گزری۔