• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ، آصف زرداری کی بریت کیخلاف نیب اپیلیں خارج

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی 25سال پرانے نیب مقدمات میں بریت کیخلاف دائر کی گئی نیب کی اپیلیں واپس لینے کی استدعا منظور کرلی ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ نیب نے کوئی انکوائری کی ، کیس کا ریکارڈ کہاں گیا تھا؟ آپ کی اپیلیں میرٹ پر بھی خارج ہی ہونی تھیں، چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی سربراہی میں جسٹس سردارا عجاز اسحاق خان پر مشتمل ڈویژن بنچ نے جمعرات کے روز نیب کی نئی متفرق درخواستوں کی سماعت کی تو ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب جہانزیب بھروانہ پیش ہوئے اور باضابطہ طور پر اپیلیں واپس لینے کی استدعا کی۔
اہم خبریں سے مزید