پشاور( نمائندہ جنگ) بھانہ ماڑی میں ایک روز قبل قتل ہونیوالے نوجوان کا قاتل اس کا سگا بھائی نکلا ٗمقتول اپنی بیوہ بھابھی سے شادی کا خواہش مند تھا ۔گزشتہ شب تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود مسکین آباد میں اشرف ولد زرو جان سکنہ دیر کالونی کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا مقتول کی جیب سے برآمد ہونے والے موبائل کے ذریعے انہوں نے مقتول کے والد کو اطلاع دی جس نے تھانے آکر پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے بیٹوں سے ناراض ہو کر اپنے بھائی کے گھر مسکین آباد نوتھیہ آیاتھا۔