لاہور(آئی این پی)نواز شریف نے ضمنی الیکشن میں شکست پر لیگی رہنماؤں کی تاویلیں مسترد کر دیں،پارٹی کی تنظیم سازی کرنے اور عبوری سیٹ اپ میں مریم نواز کو کلیدی کردار دینے کا فیصلہ،پنجاب میں دو مسلسل ضمنی انتخابات میں بدترین شکستوں کے بعد مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف نے پارٹی کو منظم کرنے کے حوالے سے اہم اور بڑے فیصلے کرلیے، تفصیلات کے مطابق نواز شریف نے لیگی رہنماؤں کی ضمنی انتخابات میں شکست پر تاویلیں مسترد کردیں۔