چترال (نمایندہ جنگ)تحصیل دروش کے مقام ٹمبر مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوے محکمہ جنگلات چترال نے دروش گول کے مقاپر ناکہ بندی کی جہاں بعض لوگ گدھوں کی مدد سے لکڑیوں کی ا سمگلنگ کر رہےتھے اسمگلر جائنٹ ٹیم کو دیکھتے ہی جنگل میں غائب ہو گئے۔
فارسٹ اہلکاروں نے دروش گول پر ناکہ بندی کے دوران گدھے پکڑ لئے ، اسمگلر فرار، فارسٹ اہلکاروں نے گدھوں کو ہانکتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر پہنچایا ۔
گدھوں کے پیچھے کوئی مالک نہ آیا تویہ گدھے محکمہ فارسٹ کےملازمین کے سپرد کردیئے جو کہ انکے لئے درد سر بن گئے کیونکہ انکی خوراک کا تمام تر انتظام اگلی تاریخ پیشی تک ان کے ذمے ہے ۔
یاد رہے کہ یہاں کے لوگ سردی کےمہینوں میں گدھوں کی مدد سے جلانے کی لکڑیاں جنگل سے لاتے ہیں، گدھوں کو حراست میں لینےکا چترال کی تاریخ کا پہلا واقعہ ہے۔