• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کی 300 یونٹس تک صارفین کو مفت بجلی دینے کی تجویز

اسلام آباد/لندن(این این آئی)سابق وزیر اعظم نواز شریف نے 300 یونٹس تک صارفین کو مفت بجلی دینے کی تجویز دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومتی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ 

ذرائع کے مطابق اجلاس میں نواز شریف نے 300 یونٹس تک صارفین کو مفت بجلی دینے کی تجویز دی ہے۔

 نواز شریف نے کہا کہ حکومت لے کر بڑی سیاسی قیمت ادا کی، اب عوام کا خیال کرو، ان صارفین کو سولر لگا کر دیں یا مفت بجلی دیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کرنی ہے تو عوام کو ریلیف دیں۔

اہم خبریں سے مزید