کراچی (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف بڑی کابینہ کے سوال پر خفا ہوگئے، وزیراعظم نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے گندم کی مد میں اربوں روپے بچائے ہیں آپ اس کا تذکرہ نہیں کرتے۔ صحافی نے سوال کیا کہ آپ قوم کا ایک ایک روپیہ بچانے کا نعرہ لگاتے رہے ہیں اس وقت وفاقی کابینہ کی ایک فوج ہے جن میں سے ایک درجن ایسے وزراء ہیں جن کے پاس کوئی محکمہ بھی نہیں ہے یہ فضول خرچیاں کیوں؟ وزیراعظم شہباز شریف نےجواب دیا یہ سیاسی حکومت ہے جہاں تک پاکستان کے محدود وسائل کا تعلق ہے ، میں ایک ہی بات بتا رہا ہوں کہ گندم کی مد میں ہم نے الحمدللہ اربوں روپے بچائے ہیں اس کا آپ ذکر نہیں کرتے اگر ہم نے کابینہ میں رکھے ہیں ان کا جو سرٹیفائڈ چور ہے اس کی حکومت تھی وہ چھوٹی تھی۔